یہ خبریں عام ہوتی جارہی ہیں کہ ہوٹلوں میں خفیہ طور پر کیمرے نصب کئے جاتے ہیں اسکے علاوہ دیگر سماجی مقامات، چینجنگ رومز اور باتھ رومز کے حوالے سے اس قسم کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔
لیکن ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ اور یہ کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہاں کسی قسم کا کیمرا لگایا گیا ہے یا چھپایا گیا ہے؟
اس حوالے سے معلومات ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے جو خاص طور پر خواتین کے بہت کام آئیگی۔
عوامی مقامات پر خفیہ کیمروں کی تلاش ایک موبائل فون کی مدد سے بھی کی جاسکتی ہے ۔
اگر آپ ایک ایسے عوامی مقام یا ھر کسی ہوٹل کے کمرے میں موجود ہیں اور آپ کو شک کے کہ یہاں خفیہ کیمرہ موجود ہوسکتا ہے تو اپنے شہبات ان 2 طریقوں سے دور کریں۔
1۔ موبائل کا استعمال:
ہوٹل کے کمرے یا عوامی مقام پر تمام لائٹس بند کردیں اور صرف موبائل کی ٹارچ آن کریں۔
پھر نظر دوڑائیں، اگر کوئی الگ لائٹ جلتی ہوئی نظر آئے تو سمجھ جائیں کہ یہاں خفیہ طور پر کیمرا نصب ہے۔
2۔ شیشے کا ٹیسٹ:
عوامی مقامات سمیت کمروں میں شیشوں کا ہونا عام سے بات ہے تو ذرا اس شیشے پر ہاتھ پھریں۔
اگر ہاتھ باآسانی رواں ہوجائے تو شک کی گھنٹی بجالیں۔
اس کے بعد شیشے پر انگلی رکھیں اور اگر عکس کو تھوڑا دور پائیں تو سمجھ لیں کہ یہاں کیمرا موجود ہے اور یہ اس کا رفلیکٹر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
