Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیشنل اسپورٹس پالیسی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کی ازسرِ نو تشکیل پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، چاروں صوبوں کے کھیلوں کے وزراء، چیئرمین پاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت. وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکا کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے، نیشنل اسپورٹس پالیسی، اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آئینی مسودہ تیار ہے، جس کے تحت بورڈ اور ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ممبران کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے۔ بورڈ کے اختیارات و ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت مقابلے کی فضا کے قیام کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ آئین کے تحت ادارے کا نیا انتظامی ڈھانچہ بھی تیار کیا گیا ہے، نیا آئینی مسودہ سی سی ایل سی سے منظور ہوچکا ہے، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کیلئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں رجسٹریشن، الیکشن کا طریقہ کار، ماڈل آئین، ریگولیٹری فریم ورک اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائیزیشن آف پاکستان شامل ہیں۔

Advertisement

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبوں سے تعاون و روابط بڑھا کر ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی، صوبے مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور کلبز و ایسوسی ایشنز کو سہولیات فراہم کریں گے، اس کے علاوہ مقامی سطح پر صوبوں کی طرف سے اہم کھیلوں پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے جاری منصوبوں پر کام معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ملک میں کھیلوں میں نواجوانوں کی شرکت بڑھنے سے کھیلوں کا معیار بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مقامی سطح پر کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنا کر با صلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا اور ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر