Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، قومی ٹیم 10 دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی

Now Reading:

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، قومی ٹیم 10 دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی

لاہور: ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم 10 دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 7 دسمبر کو کراچی میں بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کریں گے اور پاکستان میں موجود کھلاڑی تین روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے۔

کھلاڑیوں میں شاداب خان ، آصف علی ، حارث رؤف فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، محمد نواز، عثمان قادر، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں جبکہ کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بنگلہ دیش سے کراچی پہنچیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم دس دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نو دسمبر کو پاکستان پہنچے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کے دورے پاکستان کے دوران 3 ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں کیرن پولارڈ کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شائے ہوپ ون کو ون ڈے اور نیوکلس پورن کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ، نائب کپتان شائے ہوپ ، نکولس پورن، ڈیرن براوو،عقیل حسین، الزاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس، شامار بروکس، روسٹن چیز، جسٹن گریوز ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش شامل ہیں۔

Advertisement

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان کیرن پولارڈ، نائب کپتان نیکولس پورن، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائے ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ، عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر