Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ٹیم اعجاز پٹیل کی غیرمعمولی بالنگ کے آگے ڈھیر

Now Reading:

بھارتی ٹیم اعجاز پٹیل کی غیرمعمولی بالنگ کے آگے ڈھیر

ممبئی: نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرلی ہیں جس کے بعد وہ ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھارت کی 10 وکٹیں اڑا دی ہیں جس کے بعد وہ ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔

اعجاز پٹیل نے 119 دے کر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جبکہ بھارت کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 325 رنز بناکر آؤٹ ہوئی ہے، بھارت کی جانب سے ماینک اگروال 150 رنز اور اکسر پٹیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل سن 1956 میں انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بھارت کے انیل کمبلے بھی ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انیل کمبلے نے 1999 میں پاکستان کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے سرفراز نواز نے 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے بھی 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 9 وکٹیں حاصل کی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سرفراز نواز اور عبدالقادر کے علاوہ مزید 15 بولرز بھی ایک اننگ میں 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر