Advertisement
Advertisement
Advertisement

فنڈز کی کمی؛ ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا بھی شکایتی خط سامنے آگیا

Now Reading:

فنڈز کی کمی؛ ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا بھی شکایتی خط سامنے آگیا

سربیا کے بعد اب بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے فنڈز کی کمی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لکھا گیا شکایتی خط بھی سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ روز سربیا میں پاکستان کے سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں سفارتی عملے کو 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ کیا گیا تھا، تاہم وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

درحقیقت بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں تعینات افسران اور اہلکاروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اس قدر گمبھیر ہوگیا ہے کہ بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بھی ایک شکایتی خط منظر عام پر آگیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ہیڈ آف چانسری جہانزیب خان کی جانب سے شکایتی خط لکھا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روپے کی تیزی سے گرتی قدر کی وجہ سے ڈھاکا میں موجود پاکستان مشن میں فنڈز کی شدید کمی ہوگئی ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں، ان کے بچوں کے اسکول کی فیسوں کی بھی ادا نہیں کی۔

Advertisement

خط میں کہا گیا ہے کہ اسکول فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں مشن کے افسران اور ملازمین کے لئے مسائل ہوسکتے ہیں، اس لئے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے جلد از جلد مہیا کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جب کہ مہنگائی نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں ڈالر کی قدر کو مصنوعی طریقے سے مستحکم کررکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر