Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی شخص سانپوں کو بھگانے کے چکر میں اپنا گھر جلا بیٹھا

Now Reading:

امریکی شخص سانپوں کو بھگانے کے چکر میں اپنا گھر جلا بیٹھا

امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک شخص سانپوں سے چھٹکارہ پانے کے لیے اپنا گھر جلا بیٹھا۔

مونٹگو میری کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق میری لینڈ کے علاقے پُولز ویلے میں ایک شخص نے گھر میں بسے سانپوں سے چھٹکارہ پانے کے لیے حادثاتی طور پر اپنے گھر کو آگ لگا دی۔

گھر کا مالک دھوئیں کا استعمال کرتے ہوئے سانپوں کو گھر سے بھگانے کی کوشش کررہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ایسا کرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی  جس نے گھرکو جلا کر راکھ کردیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں مالک مکان کا 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان پیٹی پِرنگر کے مطابق تہہ خانے میں لگنے والی آگ کو بُجھانے کےلیے 75 فائر فائٹرز کو بلایا گیا۔

Advertisement

پِرنگر نے مزید کہا کہ آگ حادثاتی طور پر کوئلوں کو آتشگیر مواد کے قریب رکھنے کی وجہ سے لگی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم سانپوں کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر