Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری

Now Reading:

شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداح ہو جائے خوش کیونکہ اب دو سال بعد اداکار ایک بار پھر فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کا  آغاز کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان کی تقریباً دو سال سے کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔

یہ ہی وجہ ہے کہ ادکار شاہ رخ خان کے مداح اُنہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو فلم ’پٹھان‘کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ ماہ اسپین جانا تھا لیکن ان کے بیٹے آریان خان کی ممبئی کروز شپ کیس میں گرفتاری کی وجہ سے انہیں فلم کی شوٹنگ کو روکنا پڑا۔

تاہم اداکار شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے فلم ’پٹھان‘ کے پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اگلےسال جنوری میں مکمل ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو ان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کی وجہ سے بہت مشکل وقت دیکھنا پڑا۔

 ان ہی تمام تر مسائل کی وجہ سے اداکار ایک ماہ سے زائد عرصے سے اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے تھےاور شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھے۔

تاہم رپورٹس کے مطابق آریان خان کی رہائی کے بعد اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔

 قابلِ غور بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اب کام پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

علاوہ ازیں شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس پر کام کرنا بھی شروع کر دیا ہے کیونکہ وہ آنے والی دونوں فلموں میں مضبوط کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر