Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیر روکنے کا مطالبہ

Now Reading:

پاکستان کا بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیر روکنے کا مطالبہ
بھارتی وزیراعظم

بھارتی وزیراعظم

پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیرکو فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی جے پی آر ایس ایس کے انتہا پسندی سے بابری مسجد کے انہدام کو آج ایک اور سال مکمل ہوگیا۔

یہ دن ہندوستان کی مسلم دشمنی اور ریاستی ملی بھگت نفرت کی واضح یاد دلاتا ہے،ایودھیا میں پرانی مسجد کا انہدام ظلم جنون اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بابری مسجد کا انہدام اقلیتوں کے مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نومبر 2019 کا بھارتی سپریم کورٹ کا عیب دار فیصلہ انصاف کی موت تھی
فیصلہ بی جے پی کے مجرموں بھارت کی اکثریتی اور ہندوتوا انتہا پسندی کی طرف تیزی سے نزول کی گواہی ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 29 سال پہلے جو مذہبی جوش و جذبہ دیکھا گیا تھا، وہ وحشت اور بربریت میں مزید بڑھ گیا ہے۔2002 میں گجرات میں اور فروری 2020 میں دہلی میں مسلم مخالف قتل عام، امتیازی شہریت ترمیمی قانون (CAA) نے بھارتی چہرہ مسخ کیا
آسام میں مسلمانوں کی حالیہ وحشیانہ بے دخلی، تریپورہ میں مساجد اور مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ بھارتی جنون اور وحشی پن ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کرے اور ہندوستان میں مساجد اور اسلامی مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائے،ہندوستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی اور اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب
تحریکِ لبیک پاکستان کالعدم جماعت قرار، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
ہنگو میں دھماکہ، ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار شہید
ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا
پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر