Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ٹی آئی کا سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف پی ٹی آئی کے تحت سندھ بھر کے پریس کلبز کے باہر احتجاج کیے جائیں گے، ساتھ ہی کل تین اضلاع میں احتجاج ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے تحت کل ٹھٹھہ، کوٹڑی، حیدرآباد میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاج کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کی قیادت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری رویے کو عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منظورِ نظر غلاموں کے علاوہ پوری سندھ اس کالے قانون کو مسترد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر شہر میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیے جائیں گے، آخری احتجاج وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر ہوگا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کی سندھ دشمنی کے خلاف احتجاجوں میں بھرپور شرکت کرے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے بھی رابطے تیز کر رکھے ہیں، گزشتہ روز ایم کیو ایم نے مسلم لیگ فنکشنل اور اس سے قبل مسلم لیگ (ن) سے بھی رابطہ کیا تھا۔

ایم کیو ایم نے اس ضمن میں آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر