Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنید صفدر ولیمہ؛ مریم اور حمزہ کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

جنید صفدر ولیمہ؛ مریم اور حمزہ کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل
مریم نواز

مریم نواز

جنید صفدر کے ولیمے میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے اکلوتے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریبات لاہور جاتی امراء میں جاری ہیں جس کے لیے جنید صفدر آج ہی لندن سے پاکستان پہنچے ہیں اور جنید صفدر کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ نجی ائیر لائن سے پاکستان پہنچیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امراء میں ہوگا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں ، جنید صفدر ولیمے کے لیے اپنا جوڑا لندن سے ہی ساتھ لائیں ہیں جب کہ ان کی والدہ مریم نواز نے بھی اپنے بیٹے کے لیے معروف ڈیزائنر سے جوڑے تیار کروا رکھے ہیں۔

https://twitter.com/NaiiimaKhan1/status/1467824480911192068

جنید صفدر کے ولیمے کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ آج سے ہی جاتی امراء میں جاری ہے ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف موجود ہیں اور ان کے ہمراہ مریم نواز بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارائیں جنید صفدر کی گلوکاری کی معترف

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مریم نواز نے تقریب میں ’’جب کوئی بات بگڑ جائے جب کوئی مشکل پڑ جائے تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا‘‘ گایا جب کہ حمزہ شہباز نے ’’تمہیں کوئی اور دیکھے تو جلتا ہے دل‘‘ گایا۔

Advertisement

اس سے قبل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لاہور پہنچ کر سب سے پہلے اپنی نانی اور خاندان کے بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

خیال رہے جنید صفدر کا نکاح رواں سال 22 اگست کو لندن میں عائشہ سیف کے ساتھ  ہوا تھا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر