Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبرص میں ہماری مساجد پر حملہ کرنیوالوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ترک صدر

Now Reading:

قبرص میں ہماری مساجد پر حملہ کرنیوالوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونانی قبرص میں مسجد پر ہوئے حملے کے بارے میں کہا ہے کہ ہماری عبادت گاہوں پر اس طرح کی تخریب کاری میں ملوث ہونے کی آپ کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، ہم ان واقعات میں ملوث افراد کی تلاش میں ہیں۔

صدر اردوان نے یہ بیان قطر کے دورے پر روانگی سے قبل استنبول کے اتا ترک ایئر پورٹ پر دیا۔

یونانی قبرص کی انتظامیہ کے مسجد پر نسل پرست حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ جنوبی قبرص میں کی جانے والی اس کارروائی پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہم شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار کے بیان سے متفق ہیں۔ ان مساجد کی حفاظت کرنا جنوبی قبرص کی انتظامیہ کی ذمہ داری  ہے۔

Advertisement

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے محکمہ مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لارناکا جامع مسجد پر 2 دسمبر کی شام کو ایک بد نما حملہ کیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم  یونانی قبرصی پولیس کی جانب سے تحقیقات کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شمالی قبرص کے صدر ایرسن تاتار نے لارناکا کی جامع مسجد کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں بھی لارناکا جامع مسجد کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس حملے نے ایک بار پھر ظاہر کیا ہے کہ یونانی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 1963 سے 1974 کے دوران ہماری سینکڑوں مساجد پر حملے کیے گئے اور انہیں تباہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر