Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار نصیرالدین شاہ کا  عرفان خان سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

اداکار نصیرالدین شاہ کا  عرفان خان سے متعلق اہم انکشاف

بھارتی اداکار نصرین الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عرفان خان اپنی موت سے 2 سال پہلے سے جانتے تھے کہ ان کے ساتھ یہ ہونے والا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ عرفان کہتے تھے میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ موت میرے قریب آرہی ہے اور یہ موقع کتنے لوگوں کے پاس آتا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عرفان خان کا جانا ایک نقصان ہے لیکن یہ سب ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ آپ کے جسم کے اعضاء کام کرنا چھوڑتے ہیں اور یہ سب آپ کے اختیار میں بھی نہیں ہوتا۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے متعدد مرتبہ عرفان خان سے فون پر بات کی ہے حتیٰ کہ اس وقت بھی جب وہ لندن کے اسپتال میں تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز تھا اور حقیقی سبق تھا کہ کس طرح عرفان نے اس صورتحال کا سامنا کیا۔

واضح رہے کہ اپریل 2020 میں کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر جانے والے عرفان خان نے نصیرالدین شاہ کے ساتھ بڑے پردے پر کام کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر