Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘لانگ مارچ سے لاتعلق شریف خاندان گانے گا کر دل بہلانے میں مصروف ہے’

Now Reading:

‘لانگ مارچ سے لاتعلق شریف خاندان گانے گا کر دل بہلانے میں مصروف ہے’
شریف فیملی

حسان خاور کا کہنا ہےکہ شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز لانگ مارچ سے لاتعلق ہیں اور گانے گا کر دل بہلا رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے اپنے بیان میں کہاکہ ‏پی ڈی ایم نے 4 مہینے کی تاریخ ڈال دی۔ لگتا ہے بہار کے موسم کا انتظار کر رہے ہیں۔2023 تک تو اپوزیشن کے لئے خزاں کا موسم ہی چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کا اعلان صرف اعلان ہی رہے گا۔ ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا۔ ایک اور لانگ مارچ کی کال دے کر پی ڈی ایم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ چکی ہے۔

حسان خاور نے کہاکہ 23 مارچ کو لانگ مارچ نہیں بلکہ ان کی منفی سیاست کا ایک اور جنازہ اٹھے گا۔ مولانا فضل الرحما ن دوسروں کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب شریف خاندان لانگ مارچ سے لاتعلق ہیں اور گانے گا کر دل بہلا رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ این اے 133 کا نتیجہ اور ووٹوں میں ریکارڈ کمی نے ن لیگ کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ن لیگ شکرکی بجائے فکرکرے کہ اس کی سیٹ بال بال بچی۔ پیپلز پارٹی اورزور لگاتی تون اورش لیگ کا بینڈ بج جانا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بغیر یہ ضمنی الیکشن بالکل پھیکا رہا۔ تحریک انصاف کا امیدوار میدان میں ہوتا تو ن اورش لیگ کے مشترکہ امیدوارکی ضمانت ضبط ہوجانی تھی۔ ن اورش لیگ والوں کو مبارکباد دینے اورخوشیاں منانے کی بجائے اپنے ووٹوں کی ریکارڈ کمی پر ماتم کرنا چاہیے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاکہ این اے 133 کے ووٹرز نے ن لیگ کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی جیسی جماعت سے بمشکل الیکشن جیتنا ان عناصرکیلئے نوشتہ دیوار ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہاکہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کی کھوکھلی سیاست ضمنی الیکشن میں دفن ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر