Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے کارروائی شروع

Now Reading:

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے کارروائی شروع
رانا شمیم

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبر: بیان حلفی جمع کرائیں ورنہ فرد جرم عائد کریں گے

خط میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی زیرسماعت ہے، عدالت عالیہ رانا شمیم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر چکی ہے، اگر رانا شمیم بیرون ملک روانہ ہوجاتا ہے تو عدلیہ کی آزادی پر سنجیدہ سوال اٹھیں گے، رانا شمیم کا نام جلد از جلد ای سی ایل پر ڈالا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران رانا شمیم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک اصلی بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبر: رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ رانا شمیم اصل بیان حلفی جمع کرائیں ورنہ ان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے دائر درخواست مسترد بھی کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر