Advertisement
Advertisement
Advertisement

 وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 14 سو اساتذہ کو تقرر نامے پیش

Now Reading:

 وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 14 سو اساتذہ کو تقرر نامے پیش

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے 14 سو اساتذہ کو تقرر نامے پیش کر دیے۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تقرری کے احکامات جاری کر کے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، ہماری ایک چھوٹی سی کوشش سے 14 سو سے زائد لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔

میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت لوگوں کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Advertisement
انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں بی ڈی ملازمین اور محکمہ مواصلات کے کنٹریکٹ ملازمین سمیت اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالئ کے فضل سے آج اس وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے اور ہم صوبے میں ایک سوچ، ایک مقصد کو سامنے رکھ کر تبدیلی لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کی بنیاد عام آدمی کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لانا ہے، لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔
میرعبدالقدوس بزنجو کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے سرحدی علاقوں میں تجارت کو کھول دیا ہے جس سے وہاں کے لوگوں کے ذریعہ آمدن کو تحفظ ملے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنی تقرری کے بعد زیادہ محنت سے فرائض سر انجام دینگے، شعبہ تعلیم میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے، ہم اب مل کر ایک نئے بہتر، خوشحال اور تعلیم یافتہ بلوچستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور ہنر کے بغیر ترقی کرنے کا خواب کوئی قوم شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتی، ہم بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر