
عراق کے شہر بصرہ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بصرہ میں موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد جاں جبکہ 20 زخمی ہوگئےہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ بصرہ شہر کے مرکزی علاقے میں اسپتال کے نزدیک ہوا ہے جبکہ دھماکے میں ایک گاڑی کو آگ لگ گئی اور قریب ہی منی بس کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جبکہ حکام نے دھماکے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News