
نیب
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئے گئے ہیں۔
بروڈکشن آرڈر کے مطابق بدھ کو صبح دس بجے فائنینس کمیٹی کی میٹنگ ہے، آغا سراج درانی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
پروڈکشن آرڈر کی کاپی متعلقہ ادارے کو بھیج دی گئی ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اس وقت نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب ٹیم 4 دسمبر بروز ہفتہ آغا سراج دُرّانی کو پی آئی اے کی پرواز PK 309 سے لے کر اسلام آباد سے کراچی پہنچی تھی۔
نیب کراچی کی ٹیم نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو نیب کراچی ہیڈکوارٹر منتقل کیا۔
خیال رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے 3 دسمبر بروز جمعہ عدالتِ عظمیٰ پاکستان کے حکم پر نیب کو سرینڈر کیا، جس کے بعد نیب نے انہیں اسلام آباد میں واقع سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
سپریم کورٹ آغا سراج درانی کے مقدمے پر آئندہ ہفتے سماعت کرے گی۔
رواں برس اکتوبر میں سندھ ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد وہ روپوش ہو گئے تھے۔
سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب نے آغا سراج درّانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر ملزمان پر غیر قانونی طور پر ایک ارب 61 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News