Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے، رخسانہ نوید

Now Reading:

موجودہ حکومت ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے، رخسانہ نوید

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔

گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں ڈرگ آگاہی سیمینار ہوا جس میں رخسانہ نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں تعلیمی اداروں کا تعاون خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات جیسی برائی سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں اور موثر تربیت سے ہی نوجوانوں کو اس سے دور رکھا جا سکتا ہے، موجودہ حکومت کے اہداف میں تعلیمی اداروں کو ڈرگ فری کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانا ہے۔

بیگم رخسانہ نوید کا کہنا تھا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز جیسے تعلیمی ادارے میں ڈرگ آگاہی سیمینار سے طلبا کو اس برائی سے دور رکھنے میں مدد ملے گی اور اس حوالے سے یونیک گروپ کا اقدام مثبت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبد المنان خرم نے کہا کہ مشکلات پر قابو پانے کے لیے منشیات جیسی برائی کا سہارا لینا ایک منفی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب لوگ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور ناکام صرف اپنی ناکامی سے بچنے اور مشکلات سے کنارہ کشی کرنے کے لیے منشیات جیسی برائی کا سہارا لیتے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر نارکوٹکس کنٹرول پنجاب فواد رسول کا کہنا تھا کہ طلبا کی سماجی تربیت کے حوالے سے والدین اور اساتذہ کا کردار اہم ہے اور انہی کی مدد سے منشیات سے دور رکھا جا سکتا ہے۔

سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انسداد منشیات مہم کے کوآرڈینیٹر سید ذو الفقار حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کی مثبت رہنمائی سے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں مدد ملے گی اور اس حوالے سے تعلیمی ادارے اپنا خصوصی کردار ادا کر سکتے ہیں،انہوں نے پاکستان کا دیگر ممالک کے ساتھ موازنہ بھی پیش کیا۔

تقریب میں ڈرگ آگاہی کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، اس موقع پر پیٹرین یونیک گروپ پروفیسر راشد مسعود، وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان ، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری، مینیجر ایڈمن زنیر چوہدری، وائس پرنسپل آر اینڈ ڈی پروفیسر ریاض الحق سمیت اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رخسانہ نویدنے کہا تھا کہ ملک میں کچرے اور پلاسٹک کو ری سائیکلنگ کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

لاہور میں فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے رخسانہ نوید کا کہنا تھا کہ کچرے کو ری سائیکلنگ کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی اور ری سائیکلنگ کے کاروبار میں مصروف کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر