Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستقبل کے لیے ماحولیاتی ریکارڈ رکھنے والا انوکھا ’ ارتھ بلیک باکس‘

Now Reading:

مستقبل کے لیے ماحولیاتی ریکارڈ رکھنے والا انوکھا ’ ارتھ بلیک باکس‘

سائنس دانوں نے آنے والی تہذیبوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک عظیم الجثہ  کبھی نہ تباہ ہونے والا ’ ارتھ بلیک باکس‘ تیار کرلیا ہے جو ہمارے سیارے پر ہونے والے تمام ماحولیاتی تغیرات کی جمع رکھنے کا اہل ہے۔

اس ارتھ بلیک باکس تکمیل کے بعد آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے سنگلاخ میدانی علاقے میں رکھا جائے گا۔ فولاد سے بنا یہ ارتھ بلیک باکس ماحولیات پر  شایع ہونے والی ہر تحقیق، ہیڈلائنز حتی کے اس بارے میں شیئر کی گئی ٹوئٹس تک کا ریکارڈ رکھے گا۔

ارتھ بلیک باکس کی تیاری میں شریک کمپنی گلیو سوسائٹی کے ڈائریکٹر جوناتھن کینی بون کا اس بارے میں کہنا ہے کہ’ یہ فنا نہ ہونے والا ارتھ بلیک باکس ہمارے سیارے کی صحت کے لیے ایک خود مختار لیجر( بہی کھاتے) کے طور پر کام کرے گا‘

ان کا کہنا ہے کہ فولادی دیواروں، سولر پینلز اور وسیع گنجائش والی بیٹری اور بڑی بس کی جسامت میں بنائے گئے اس ’ ارتھ بلیک باکس‘ کا ڈیزائن اس طرح کا ہے کہ یہ تمام تر ماحولیاتی اورقدرتی آفات کے باوجود درست حالت میں اپنا کام کرتا رہے گا۔

Advertisement

 ارتھ بلیک باکس کے موجدین کو امید ہے کہ اس سے مستقبل میں ہماری آنے والی تہذیبوں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ بنی نوع انسان نے کس طرح ماحولیاتی مسائل پیدا کیے اور ان سے نمٹنے میں کیوں ناکام رہے۔

جوناتھن کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس باکس کو مکمل تیار ہونے میں مزید ایک سال سے زائد عرصہ درکار ہے، لیکن اس میں موجود ہارڈ ڈرائیو نے گزشتہ ماہ گلاسگو، اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی 26 سے الگورتھم کی بنیاد پر نتائج اخذ کیے اور وہاں ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنا شروع کردیا ہے۔

اس لیک باکس کے ڈیولپرز کا کہنا ہے کہ یہ ارتھ بلیک باکس تباہی کی طرف جانے والے ہر  قدم کو ریکارڈ کرے گا، اس میں موجود سینکڑوں ڈیٹا سیٹس ہمارے سیارے کی صحت سے متعلق ہر معلومات کو مستقل جمع کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کریں گے۔

یہ بلیک باکس ماضی، حال اور مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایک ایک معلومات کو جمع کرے گا، جس میں زمین اور سمندروں کے درجہ حرارت میں تبدیلی، سمندر میں بڑھتی ہوئی تیزابیت، کرہ ارض میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار، انسانی آبادی، توانائی کی کھپت، فوجی اخراجات پالیسیوں میں تبدیلی سمیت دیگر بہت سی معلومات شامل ہیں۔

اس باکس کو تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے اسٹوریج ڈرائیوز کے ساتھ پیک کیا جائے گا جو کہ انٹرنیٹ سے مستقل سائنسی ڈیٹا ڈاؤن لوڈز کرتے رہیں گے اور اس پورے نظام کوسولر پینلز اوربیٹری کی مدد سے پاور ملتی رہے گی۔

ڈیولپرز کے مطابق اس بلیک باکس میں اگلی تین سے 5 دہائیوں تک کا ڈیٹا جمع کرنے کی گنجائش ہے، جب کہ یہ ڈیٹا کو کمپریس کرتے ہوئے بھی اپنی گنجائش میں مستقل اضافہ کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر