Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

Now Reading:

بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

بھارتی ریا ست تامل ناڈومیں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تمل ناڈو کے علاقے کنور میں فوجی ہپلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

Advertisement

تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ، دفاعی معاون، سیکورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹ سمیت کل 14 افراد سوار تھے۔

ابتدائی طور پر بھارتی حکام نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 3 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

Advertisement

بھارتی فضائیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے خوش نصیب شخص کی شناخت بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج  کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے اور اس وقت انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کی جانب سے بھی ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بھارتی فضایہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔  ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

جنرل بپن راوت کون ہیں؟

جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہیں، کہا جاتا ہے کہ یہ عہدہ جنرل بپن راوت کے لئے خاص طور پر تخلیق کیا گیا، 31 دسمبر 2019 کو بحیثیت سربراہ بھارتی فوج ان کی ریٹائرمنٹ سے صرف ایک روز قبل انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا گیا۔

جنرل بپن راوت کو ذہنی طور پر بھارتی ہندو انتہا پسند جماعتوں کے قریب ترین سمجھا جاتا ہے، ماضی میں وہ اپنے عہدے کے برخلاف شہریت قانون کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والوں پر تنقید کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ جنرل بپن راوت ہی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم کی نئی داستانیں رقم ہوئیں۔ بھارتی آئین میں مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت سے متعلق قانون کو ختم کئے جانے کے بعد وہاں تحریک کو دبانے کی حکمت عملی بھی بپت راوت ہی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر