Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیرینا ولیمز کا گرینڈ سلم آسٹریلین ٹینس اوپن کھیلنے سے انکار

Now Reading:

سیرینا ولیمز کا گرینڈ سلم آسٹریلین ٹینس اوپن کھیلنے سے انکار

ٹینس کی دنیا کی مشہور خاتون ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

7 مرتبہ کی وومینز سنگل ٹینس چمئین سیرینا ولیمز کو آسٹریلین اوپن ٹینس کی انتظامیہ نے آج انٹری لسٹ سے ریلیز کر دیا ہے۔

سیرینا ولیمز ومبلڈن ٹینس ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئیں تھی، جس کی وجہ سے وہ ڈبلیو ٹی اے ٹور کے مقابلوں میں حصہ نہ لے سکی تھیں، ٹینس کورٹ سے کئی ماہ سے دور رہنے کی وجہ سے ان کی عالمی رینکنگ بھی 41 پر آ گئی ہے۔

آسٹریلین اوپن ٹینس کے سی ای او کریگ ٹائلی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سیرینا ولیمز میلبورن پارک کورٹ میں آسٹریلین اوپن کے لئے ایکشن میں نظر آ سکتی ہیں ، مگر سیرینا ولیمز کے انکار کے بعد اب سیرینا ولیمز کی ایونٹ میں شرکت کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔

شائقین ٹینس کے لئے سیرینا ولیمز کی آسٹریلین اوپن میں عدم شرکت باعث مایوسی ہے، دوسری جانب مبصرین نے آسٹریلین اوپن کو سیرینا ولیمز کے کیرئیر کا آخری ایونٹ قرار دیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سیرینا ولیمز عالمی ٹینس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں میں واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں 23 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس اپنے نام کئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر