عالمی فٹ بال میں شہرت یافتہ لیجنڈ فٹ بالر بڑی آنت کے ٹیومر کے عارضے میں مبتلا ہو کر اسپتال میں داخل ہو گئے۔
بی بی سی کے مطابق تین مرتبہ کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے کھیل فٹ بال میں ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجانے والے پیلے کیمیو تھراپی کے لئے اسپتال میں داخل ہیں۔
ماہ ستمبر میں پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر برازیل کے سابق فٹ بالر پیلے نے میڈیکل چیک اپ کرایا ، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی بڑی آنت میں ٹیومر کی موجودگی کا انکشاف کیا، پیلے کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا اور آپریشن کے بعد ٹیومر نکلا دیا گیا۔ لیکن ان کی کیمیو تھراپی نہیں ہو سکی تھی۔
ساؤپالو اسپتال کے ڈاکٹر البرٹ آئنسٹائن کا کہنا ہے کہ 81 سالہ لیجنڈ پیلے کو کیمیو تھراپی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، اور امید ہے کہ کیمیو تھراپی کے چند ڈوز کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیمیو تھراپی کا مرحلہ ابھی جاری ہے، اور امید ہے کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
