Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے ضلع شرقی میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کہا گیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بول نیوز کے مطابق کراچی کے ایک نجی اسپتال نے ایک خاتون میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون گھر پر قرنطینہ میں ہیں ،اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس 8 دسمبر کو آغا خان اسپتال میں رپورٹ ہوا۔

Advertisement

متعلقہ خبر: اومیکرون کے خلاف جنوری میں ویکسین لانے کا اعلان

اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی، متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔

متعلقہ خبر: اومیکرون سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کےاقدامات

اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کے لیے محکمہ صحت سندھ اور ضلعی انتظامیہ میں رابطہ بھی ہوا ہے۔

یاد رہےکہ سب سے پہلے جنوبی افریقا اور دیگر افریقی ممالک میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک نے جنوبی افریقا سمیت دیگر 7 ممالک پر سفری پابندیاں لگائی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ  اومی کرون ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ خطرناک نہیں اور اس بات کا بھی امکان ہیں کہ اومی کرون کے خلاف موجودہ ویکسین ہی اثر رکھتی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر