Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدعنوانی ختم کرنا صرف نیب کا کام نہیں، گورنر بلوچستان

Now Reading:

بدعنوانی ختم کرنا صرف نیب کا کام نہیں، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بدعنوانی ختم کرنا صرف نیب کا کام نہیں ہے۔

انہوں نے عالمی دن انسداد بدعنوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لفظ “بدعنوانی” بہت بڑا چیپٹر ہے اور ہم بد قسمتی سے اس دلدل میں گھیرے ہوئے ہیں۔

ظہور آغا نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے غریب عوام اپنی آواز صاحب اقتدار تک پہنچاتا ہے، بدعنوانی کا مقصد لوگوں حق تلفی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے احکامات کو نظر انداز کر کے کرپشن جیسا  گھناونا کام کیا جاتا ہے اور اللّٰہ کی ناراضگی کے ساتھ حقوق اللّٰہ کی بھی تلفی ہوتی ہے، اللّٰہ فرماتا ہے حقوق اللّٰہ میں کوتاہی کی معافی میں نہیں دے سکتا۔

Advertisement

گورنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک بھی ان مسائل سے لڑ کر ہی آگے بڑھ رہے ہیں، بدعنوانی ختم کرنا صرف نیب کا کام نہیں، اس میں ہر شہری کا کردار ضروری ہے، نیب کارروائی کرتی ہے، اربوں روپے خزانے میں جمع کرواتی ہے۔

ظہور آغا نے کہا کہ مال بٹورنے کے لیے بد عنوان افراد مل کر حکمت عملی بناتے ہیں، غلط کام کرنے سے پہلے ضمیر نہیں مانتا، آپ لوگ اپنے ضمیر کے مطابق کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو چاہیے اپنے اندر اصطلاحات لائے، ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ہر فرد کی معاشرے میں انفرادی حیثیت ہے، اگر انفرادی طور پر طے کر لے غلط کام نہیں کریں گئے تو معاشرہ بہتر ہوگا اور ہمارے معاشرے میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں جن کو سراہانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر