Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

Now Reading:

ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔

سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں منتخب نمائندوں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3 برس میں ہر ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، پسماندہ علاقوں کو ترقی کے سفر میں برابر کا شریک کیا ہے، سابق حکومت نے دور دراز علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقے آج ترقی کر رہے ہیں، 3 برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں نہ کر سکیں، پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج صرف اپنی ذات کیلئے ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو نہ عوام کا احساس ہے اور نہ ملک کی پرواہ ہے، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد، سید فیض الحسن شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن اور محمد طارق تارڑ شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر