
خالد منصور نے کہا ہے کہ میری سفارش پر مزید 6 منصوبوں کو سیکورٹی کے حوالے سے سی پیک منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک پر سیکورٹی کے مسائل درپیش تھے ، داسو واقعے میں چینی جانیں گئیں ، داسو سی پیک منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تمام منصوبوں کی سیکورٹی کے فرائض مسلح افواج سرانجام دے رہی ہیں ، میری سفارش پر مزید 6 منصوبوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے سی پیک منصوبوں میں شامل کیا گیا۔
خالد منصور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پاک بحریہ گوادر میں منصوبوں پر تحفظ فراہم کر رہی ہیں ، داسو اور گوادر میں منصوبوں پر دوبار کام شروع ہو چکا ہے ، 13 سے 14 سفیروں نے سی پیک مین شمولیت کے حوالے سے ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ 14 ، 15 جنوری کو اسلام آباد مین ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News