وزارت توانائی نے 22نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ ایندھن (فیول) کی مد میں تھی ،جس پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا ہے تاہم آج کے فیصلے کا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا۔
وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسمت کی عوامی سماعت کرتا ہے ،نیپرا بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلیے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے جوکہ مثبت یا منفی ہو سکتی ہے ۔
وزارت توانائی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایجسمٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
