Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹا گرام بچوں کی نشہ آور ادویات تک رسائی روکنے میں ناکام، رپورٹ

Now Reading:

انسٹا گرام بچوں کی نشہ آور ادویات تک رسائی روکنے میں ناکام، رپورٹ

سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹا گرام اپنے پلیٹ فارم پر بچوں کی نشہ آور ادویات اور ممنوعہ اشیاء تک رسائی روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا ایپس پر نظر رکھنے والے تحقیقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام اپنے پلیٹ فارم پر منشیات اور نشہ آور ادویات کے اشتہارات کی روک تھام روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اس ایپلی کیشن کے استعمال کنندگان خصوصاً نوجوان اور بچے با آسانی نشے آور ادویات اور منشیات فروخت کرنے والوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس بات کا انکشاف ٹیک ایڈوکیسی گروپ ٹیک ٹرانسپیرینسی پراجیکٹ ( ٹی ٹی پی) کی حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ  کی تیاری میں ٹی ٹی پی نے 13 سے 17 تک عمر کے نوجوان کی پروفائل کی بنیاد پر انسٹا گرام کے 7 اکا ؤنٹس بنائے۔ انسٹا گرام کی جانب سے بچوں کی ان پروفائلز پر نشہ آور ادویات اور منشیا ت کے اشتہارات ظاہر ہونے لگے اور جب ریسرچرز نے ان اکاؤنٹس سے منشیات خریدنے کی کوشش تو انسٹا گرام کی جانب سے انہیں فروخت کنندگان کے پیجز پر ری ڈائریکٹ ( منتقل) کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف انسٹا گرام نے نہ صرف بچوں کے ان اکاؤنٹس کو با آسانی بھنگ سے لے کر پارٹیز میں استعمال ہونے والی منشیات کی تلاش میں مدد دی، بلکہ انہیں براہ راست فروخت کنندگان سے منسلک بھی کردیا۔

Advertisement

انسٹا گرام کی پیرینٹ کمپنی میٹا کی ترجمان اسٹیفنی اوٹوے نے ٹیک ٹرانسپیرینسی پراجیکٹ کی اس رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے سی این این کو بتایا ہے ’ ہم اپنے پلیٹ فارم پر کسی صورت ممنوعہ ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور رواں سال کے آخری تین ماہ میں ہم اب تک منشیات کی فروخت سے متعلق 18 لاکھ پوسٹس کو ہٹا چکے ہیں۔ ہم اس نوعیت کے مواد کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لارہے ہیں۔ جس کی بدولت اس نوعیت کے 0.5 فیصد مواد کو بھی روکنے کے اہل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کمپنی انسٹاگرام کو ہر کسی خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کے لیے محفوظ ترین بنانے کے لیے مستقل بہتری لا رہے ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر