پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈچ کوچ 2026 ورلڈ کپ کے لے قومی ٹیم تیارکریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئین شپ میں خواجہ جنید اسکواڈ لیڈر ہوں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے بعد ایکمین ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، ایکمین کی آمد کو ویلکم کرتا ہوں اور ہم ایک ہاکی فیملی کی طرح ان کے ساتھ کام کریں گے۔
آسف باجوہ کا کہنا تھا کہ خواجہ جنید ایکمین کے معاہدہ کے لئے ادائیگی کی ذمے داری وفاقی حکومت نے لی ہے، حکومت پاکستان نے اسکواش اور ہاکی کو ترجیحات میں رکھا ہے۔
کوچ سیگفریڈایکمین کا کہنا تھا کہ میں کھلاڑیوں سے ملا ہوں اور ان سے بات کی ہے، کھلاڑیوں میں ہمیشہ پوٹینشل ہوتا ہے مگر اسے استعمال کرنا ہے۔
ایکمین کا کہنا تھا کہ ایشئین چیمپئینز ٹرافی کے نتائج بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ہمیں کھلاڑیوں کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان بنانا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اسکلز کے علاوہ فزیکل اور مینٹل فٹنس پر کام کریں گے، کوشش کروں گا پاکستان ہاکی ٹیم میں بہتری لا سکوں۔
ایکمین کا مزید کہنا تھاکہ دیگر ٹاپ ٹیموں اور پاکستان کی رینکنگ میں بہت فرق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
