یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی کھلی جیل ہے۔
مشعال حسین ملک کو پارلیمنٹرین کمیشن فار ہیومن رائٹس کی جانب سے کشمیر کی مضبوط آواز بننے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےکہا کہ پارلیمنٹیرین کمیشن فار ہیومن رائٹس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مشعال حسین ملک نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی کھلی جیل ہے، کشمیریوں اپنے خطے میں بھی قید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتے، بھارتی فوج نے 22939 خواتین کو بیوہ جبکہ 107855 سے زائد بچے یتیم کیے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
