Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کا بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

Now Reading:

شہباز شریف کا بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی شدید مذمت، اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا  کہ عمران نیازی کے “سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی یہ ہے “سستے پاکستان” کی اصل حقیقت، ہر ماہ بجلی کے بل عوام کے گھروں پر مہنگائی کا کوڑا بن کر برستے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالم حکومت بے حسی کے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ حکومت الٹی چھری سے قوم کو زبحہ کر رہی ہے، عوام کے سینوں میں کھولتا لاوا اور نفرت پاکستان کے لئے اچھی علامت نہیں۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیاگیا، عمران خان کہتے تھے بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیپرا کا نوٹیفیکیشن عمران نیازی کو بھیجا جائے تاکہ انہیں “سستے پاکستان” میں غریبوں کی سچائی کا شایدکچھ احساس ہو، پاکستان میں “سستی ترین” حکومت عوام کے لئے تاریخ کی مہنگی ترین، نالائق ترین اور کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، پھر بھی گردشی قرض دوگنا ہوگیا، حکومت مہنگائی میں اضافے اور قومی آمدن میں کمی کی دوہری تلوار سے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ مہنگے ترین ایندھن سے بجلی بنا کر مافیاز کی جیبیں بھرنے والی حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سروے تازہ چارج شیٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگی ترین ایل این جی سے پہلے ہی قوم کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، یہ حکومت نہیں بلکہ اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، اس سے نجات میں ہی ملک اور قوم کی حیات ہے۔

یاد رہے اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت  میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے ۔صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر