
چینی قونصل خانے پر حملےمیں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگرد بشیر زیب سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بی ایل اے کا دہشتگرد بشیر زیب چینی قونصل خانےسمیت سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔دہشتگرد کا تعلق خضدار سے ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلم اچھو کے مارے جانے کے بعد بشیر زیب کو بی ایل اے کمانڈر بنایا گیاتھااور وہ افغانستان میں بی ایل اے کا ٹریننگ کیمپ چلا رہا تھا ۔
کیمپ میں را دہشتگردوں کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کو چمن کے راستے بلوچستان بھیجا جاتا ہےاور دہشتگرد کارروائیاں کرنے کے بعد اسی راستے سے واپس بلا لیا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News