پاکستانی نژاد زیدان اقبال انگلش پریمئر لیگ میں سینئر لیول پر مانچسٹر یونائیٹد کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
غیر ملکی کھیلوں کے خبر رساں اداے کے مطابق پاکستانی نژاد زیدان اقبال کے والد کا تعلق پاکستان سے ہیں جبکہ ان کی والدہ عراقی ہیں، 18 سال زیدان اقبال مڈفیلڈر ہیں اور ان کی رہائش مانچسٹر کے ویلے رینج میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیدان نے اپنا پہلا پیشہ ورانہ معاہدہ اپریل میں کیا تھا لیکن وہ کم عمری سے ہی فٹبال کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے یانائیٹڈ کے ساتھ ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزارا ہے۔زیڈان اقبال اس سے قبل یانئیٹڈ کی انڈر 19 اور انڈر 23 میں بھی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ زیدان نے انڈر 23 میں دوستانہ میچ کھیلتے ہوئے عراق کی نمائندگی بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا انوکھا فٹبال اسٹیڈیم
اس حوالے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے زیدان کا کہنا تھا کہ اس موقع کے لیے میں نے پوری زندگی انتظار کیا ہے، میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں یہ ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا اور امید کرتا ہوں کہ مزید آگے بڑھ سکوں۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی زیدان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس کلب کو سپورٹ کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں، یہ میرے کوچز، خاندان اور دوستوں کے بغیر ممکن نہیں تھا اور چیمئنز لیگ میں یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔
Unbelievable feeling to make my professional debut at Old Trafford. I have grown up supporting this club and to represent Manchester United in the Champions League is an incredible honour. This would not have been possible without the support of my family, friends and coaches.❤️ pic.twitter.com/vExlwtKUCe
— zidane iqbal (@z10ane) December 9, 2021
دوسری جانب پاکستانی کونسل جنرل ملیبورن کے آفیشل اکاؤنٹ سے زیدان اقبال کو مبارکباد پیش کی گئی ہے جبکہ اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ ’ پاکستان قونصلیٹ جنرل، میلبورن، پاکستانی نژاد برطانوی زیدان اقبال کو مبارکباد پیش کرتا ہے، جنہوں نے کل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ چیمپئنز لیگ میں اپنا پیشہ ورانہ آغاز کیا‘۔
Pakistan Consulate General, Melbourne, congratulates Mr. Zidane Iqbal @z10ane, a British of Pakistani descent, who made his professional debut in the Champions League with Manchester United yesterday. pic.twitter.com/yadnVhXUzg
— Pakistan Consulate General Melbourne (@PakinMelbourne) December 10, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
