Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی اسلام آباد کا وی آئی پی کاؤنٹر ختم کرنے کا حکم

Now Reading:

آئی جی اسلام آباد کا وی آئی پی کاؤنٹر ختم کرنے کا حکم

آئی جی اسلام آباد احسن یونس کے احکامات پر پولیس ہیڈکوارٹر میں وی آئی پی کاؤنٹر ختم کردیا گیا ہے۔

پولیس ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران محمد احسن یونس نے کہا کہ ہر شہری ہمارے لئے وی آئی پی ہے، امراء و سفارشیوں کے لئے اب کوئی علیحدہ کاؤنٹر نہیں ہو گا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اب تمام لوگ ایک ہی نظام کے ذریعے لائسنس حاصل کر سکیں گے، خواتین و بزرگ شہریوں کو سسٹم کے تحت ترجیح دی جائے گی۔

اُنہوں نے ہدایات کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی ٹریفک لائسنس کے حصول کے لئے سیکھنے کے وقت کی معیاد پوری کریں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہری 42 دن کا دورانیہ پورا کرنے کے بعد ہی ڈرائیونگ لائسنس امتحان کے لئے اہل ہوں گے۔

Advertisement

احسن یونس کا کہنا تھا کہ ون ونڈو ہال  میں شہری قطار کا نظام اپنا کر اپنی باری کا انتظار کریں گے، بغیر کاغذات، غیرممنوعہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے تمام ترضروری اقدامات کئے جائیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر