
انگلش پرئیمیر لیگ کی انتظامیہ نے لیگ میں شامل تمام 20 فٹ بال کلبز کو ہنگامی طور پر کووڈ پروٹوکول نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔
لیگ انتظامیہ نے فٹ بال کلبز کو سماجی رابطے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپرواہی کا خمیازہ انسانی جان ہے جس سے بچنا بے حد ضروری ہے۔
ان ہدایات کے بعد تمام کلبز نے کووڈ پروٹوکول کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
وہ تمام کلبز جو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں انہیں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نئے ویرئینٹ سے بچاؤ کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ انگلش پرئیمیر لیگ نے یہ ہدایات ایسے وقت میں جاری کی ہیں جب اتوار کے شیڈولڈ میچ سے قبل کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
برمنگھم میں ہونے والے میچ میں ٹاٹینہم اور لیسٹر فٹ بال کلب مد مقابل تھیں مگر لیسٹر کے کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ جس کے بعد انتظامیہ کو میچ ملتوی کرنا پڑا۔
لیگ انتظامیہ کے مطابق اب کلب اسٹاف اور تمام کھلاڑیوں کو ان ڈور ماسک لازمی پہننا ہو گا ، کھلاڑیوں کی فزیو تھراپی کا دورانیہ صرف 15 منٹ تک محدود کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کلب کا میڈیکل اسٹاف کو مکمل مخصوص کورونا سیفٹی لباس زیب تن کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News