Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے چیئرمین سارو گنگولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ہم نے ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی  کی کپتانی سے دستبردار نہ ہونے کی درخواست کی تھی۔

سارو گنگولی کا کہنا تھاکہ ایک بار جب کوہلی نے مختصر ترین فارمیٹ میں کپتانی چھوڑ دی تو سلیکٹرز نے الجھن سے بچنے کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت کو مکمل طور پر الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گنگولی نے کوہلی کی کپتانی  کے تحت تمام فارمیٹس میں ٹیم کی اچھی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  حالانکہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا ہی واحد گمشدہ ٹکڑا رہا، درحقیقت کوہلی کی مدد کے لیے، بی سی سی آئی نے ایم ایس دھونی کو ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے لیے ٹیم مینٹور کے طور پر لایا، یہ فیصلہ  سابق بھارتی کپتان نے مکمل طور پر قبول کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں باہر ہو گیا تھا  لیکن اس سے کوہلی کی پوزیشن  خطرے میں نہیں پڑتی۔

Advertisement

سارو گنگولی کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے جب ٹی ٹوئنٹی کی کپتان کو خیرباد کیا تو سلیکٹرز  کو روہیت شرما   کو تمام محدود اوورز کی کرکٹ  کے لئے کپتان مقرر کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر