
ویسٹ انڈیز کپتان کی پہلی بار پاکستان آمد پر خوشی کااظہار، عاطف اسلم کا کونسا گانا پسند آیا؟
کراچی میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے پہلی بار پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Happy to be in Pakistan for the first time ! pic.twitter.com/Avk6APbY6g
— NickyP (@nicholas_47) December 9, 2021
تفصیلات کے مطابق انہوں نے پاکستان پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے ہیں، ایک سیلفی اور کراچی کی سڑکوں پر گاڑی میں گھومتے پھرتے عاطف اسلم کا گانادوری سنتے بھی اسٹوری شیئر کی۔
West Indian Cricketer Nicholas Pooran listening to Atif Aslam's Doorie after arriving in Pakistan… #PAKvWI pic.twitter.com/iTzQEhSHOd
— Taimoor Zaman (@taimoorze) December 9, 2021
26 سالہ نکولس پورن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں۔
نکولس کے ٹوئٹ کے جواب میں قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اْن کا پاکستان میں خیر مقدم کیا۔
Welcome @nicholas_47 & all @windiescricket squad in Pakistan 🇵🇰. Enjoy the hospitality with lots of love & care from the ppl of Pakistan. Have memorable tour. Enjoy https://t.co/UHR7RXRJjo
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) December 9, 2021
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک مختصر اسٹوری میں عاطف اسلم کا گانا سنتے بھی دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 15 روزہ دورہ پاکستان پر کراچی پہنچی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News