پاکستان میں آج مزید 394 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1379643 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 394 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 255 ، اسلام آباد میں 20 ، خیبرپختونخوا میں 47 ، بلوچستان میں 6 ، آزاد کشمیر میں 1جبکہ پنجاب میں 65 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 476197 ، بلوچستان میں 32512 ، خیبرپختونخوا میں 180456 ، اسلام آباد میں 107897 ، گلگت بلتستان میں 104424 ، پنجاب میں 443566 اور آزاد کشمیر میں 34591 مریض موجود ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28804 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 27904 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے 1 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28804 ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7628، بلوچستان میں 363، خیبرپختونخوا میں 5875 ، آزاد کشمیر میں 743 ،اسلام آباد میں 958 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 13051 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News