Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کھلاڑیوں کی تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں

Now Reading:

قومی کھلاڑیوں کی تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں

کراچی: قومی کھلاڑیوں کی تفریح کی تصاویر پی سی بی نے شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کھلاڑیوں کے انڈور گیمز کھیلنے کی تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان، آصف علی، حسنین اور شاہنواز دھانی انڈور گیم ٹیبل فٹ بال (پٹی) کھیل رہے ہیں جبکہ شاداب خان اور آصف علی ایک ٹیم میں ہیں اور ان کے مدمقابل حسنین اور شاہنوا دھانی ہیں۔

پی سی بی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رات کے کھانے کے بعد کچھ ٹیبل فٹ بال ہوجائے، آپ کس کو سپورٹ کررہے ہیں؟ شاداب، آصف یا حسنین، دھانی کو۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاندار کارکردگی میں تسلسل کی وجہ بابر اعظم کا رویہ ہے، شاداب خان

پی سی بی کی جانب سے جب تصاویر شیئر کی گئی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اب تک 4 ہزار کے قریب لائکس اور 100 سے زائد ری ٹوئٹس مل چکے ہیں۔

ان تصاویر پر سوشل میڈٰیا صارفین نے بھی خوب ردعمل دیا کسی نے شاداب اور آصف کی جوڑی کو پسند کیا تو کوئی حسنین اور دھانی کی سپورٹ میں نظر آیا جبکہ ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ کوئی دھانی کو اس مقابلے میں نہیں ہراسکتا۔

Advertisement

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو شام 6 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 14 دسمبر کو ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 16 دسمبر کو شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

اسی طرح پہلا ون ڈے میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 20 دسمبر اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی کے ہوٹل میں قیام پذیر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر