پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اداکاری پر ہونے والی شدید تنقید مو تور جواب دے دیا ۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تنقید کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کیوں جب میرے اوپر کوئی بات آتی ہے تو سب میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ کچھ صحافی میری تعریف کرتے ہوئے بھی معذرت خواہانہ انداز اختیار کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اکثر اوقات میں خاموشی اختیار کر لیتی ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ خاموشی زیادہ تیزی سے اثر انداز ہوتی ہے۔
ماہرہ نے کہا کہ مجھے یہ بہت افسوسناک لگتا ہے کہ میں اپنے کرداروں پر بہت محنت کرتی ہوں لیکن مجھے وہ پزیرائی نہیں ملتی۔
ماہرہ ٓخن نے مزید بتایا کہ کام کے حوالے سے مجھے مسلسل اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
