Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ایوان میں ایران کے فوجی ڈرونز پر پابندی کا بل منظور

Now Reading:

امریکی ایوان میں ایران کے فوجی ڈرونز پر پابندی کا بل منظور

امریکی ایوان کانگریس میں  ایران کے فوجی ڈرونز پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا ۔

امریکی قانون سازوں نے آسٹریا ئی دارالحکومت ویانا میں تہران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے درمیان  میں ایران کے خلاف ایک اور جارحانہ اقدام کرتے ہوئےان کے فوجی ڈرونز کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے سربراہ گریگوری ڈبلیو میکس نے ’اسٹاپ ایرانی ڈرونز ایکٹ ‘(سیڈا) کی منظوری کا اعلان کیا جس میں امریکی قانون کے تحت فوجی ایران کے ڈرونز کی سپلائی، فروخت یا منتقلی پر پابندی عائد ہو گی۔

یہ بل امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک قانون سازوں کے ایک گروپ کی طرف سے تجویز کیا گیا تھا  جس میں ایرانی ڈرونز پروگرام کے بڑھتے ہوئے خطرے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اپنے  بیان میں گریگوری ڈبلیو میکس نے ایران پر  مشرق وسطیٰ میں ڈرون حملےکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس اس طرح کی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی اور بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اس  طرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ  یہ قانون سازی ایران کے جارحانہ حربوں سے امریکہ اور اس کے شراکت داروں کو لاحق خطرے  میں کمی کا سبب بنے گی۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران کی فوجی ڈرون صلاحیتیں امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی جارحانہ چالوں کے مقابلے میں خالصتاً دفاعی ثابت ہوئی ہیں، جو مغربی ایشیا اور دیگر جگہوں پر افراتفری اور کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ایرانی فوجی اور تکنیکی ماہرین نے حالیہ برسوں میں وسیع پیمانے پر فوجی سازوسامان کی تیاری میں بڑی پیش رفت کی ہے اور اپنی مسلح افواج کو اس سلسلے میں خود کفیل بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر