Advertisement
Advertisement
Advertisement

سورج سے 10 گُنا زیادہ طاقتور لَپٹیں اُگلنے والا ستارہ

Now Reading:

سورج سے 10 گُنا زیادہ طاقتور لَپٹیں اُگلنے والا ستارہ

ماہرینِ فلکیات ایک ایسے ستارے کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس سے نکلنے والے آگ کی لَپٹیں یعنی سُر فلیئرس اب تک کی ریکارڈ کی جانے والی سب سے طاقتور لَپٹوں سے 10 گُنا بڑی ہیں۔

اس انکشاف سے سائنسدانوں میں خوف کی یہ لہر دوڑ گئی ہے کہ اس طرح کی بڑی لہر ہمارا سورج بھی خارج کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر جی پی ایس سگنلز کی تباہی ہوسکتیہے اور پاور گرڈز بند ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی لَپٹیں خیالی طور پر ممکن ہیں لیکن ایسا ہر چند ہزار برسوں بعد ہوتا ہے۔

تحقیق کے مصنفین میں سے ایک یوٹا نوٹسو کا کہنا تھا کہ سُپر فلیئرس  سورج سے نکلنے والی لَپٹوں سے بہت بڑی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شک ہے کہ یہ مزید بڑا اخراج کریں گے لیکن ابھی تک یہ ایک اندازہ ہی ہے۔

Advertisement

محققین نے 111 نوری سالوں کے فاصلے پر موجود EK Draconis نامی ستارے پر نظریں جما لی ہیں جو سائزمیں تو ہمارے سورج کے برابر ہے لیکن عمر میں بہت چھوٹا ہے۔ کائنات کے اعتبار سے اس کی عمر 10 کروڑ سال ہے جبکہ ہمارے سورج کی عمر 4.6 ارب سال ہے۔

اپریل 2020 میں اس ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ EK Draconis نے نہایت گرم پلازمہ کا بادل خارج کیا جس کا وزن کھربوں کلو گرام تھا۔ یہ اخراج سورج جیسے ستارے سے ہونے والے اخراج سے 10 گُنا زیادہ جو اب تک کا سب سے طاقتور ترین تھا۔

ٹیم نے یہ مشاہدہ کرنے سے قبل اس ستارے کا 32 راتوں تک تجزیہ کیا۔

سُپر فلیئر کے خارج ہونے کے 30 منٹ محققین نے مشاہدہ کیا کہ وہ اخراج ستارے کی سطح سے دور جا رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر