 
                                                                              کھیلوں کے انعقاد کی سب سے بڑی انتظامیہ آئی او سی نے اولمپک 2028 کے لئے نئے گیمز شامل کرنے کی فہرست جاری کر دی۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے اولمپک 2028 میں مزید نئے کھیل شامل کرنے کے لئے ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں 28 کھیل شامل ہیں۔
آئی او سی اب اس فہرست میں موجود کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد، کھیل کا گراؤنڈ ، تماشائیوں کے رجحان پر غور کرے گا۔
اس فہرست میں اسکیٹ بورڈنگ، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ کی اقسام بھی شامل ہیں۔ اولمپک کمیٹی نے ان 28 کھیلوں کی اولمپک گیمز میں شرکت کے حوالے سے 2023 تک ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
عالمی کرکٹ کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی بھی اس فہرست میں شامل ہے ، جس کی اولمپک گیمز میں شرکت کے لئے آئی سی سی گزشتہ دس سالوں سے محنت کر رہا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو اولمپک 2028 میں شرکت کا پروانہ مل جائے گا۔ اس حوالے آئی سی سی کا ایک وفد اولمپک کمیٹی سے بھی جلد ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کے لئے بھی اولمپک گیمز میں شرکت کے حوالے سے کوششیں ہوئیں لیکن اس فارمیٹ کی طوالت اور گراؤنڈ کی عدم دستیابی کے باعث آئی او سی نے کرکٹ کی اولپمک میں شولیت سے انکار کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 