Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی

Now Reading:

سندھ رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، پیر آباد، کٹی پہاڑی اور رشید آباد سے منشیات فروش گروہ کے 7 ملزمان عبد القیوم، منظور احمد، خانزادہ عرف پہلوان، جنت گل عرف جنتی، عبد اللہ، علی دوست اور رکشہ ڈرائیور ارشد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 27 کلو چرس اور رکشہ بھی بر آمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کا سرغنہ حاجی عرف خالد عرف شیر دل پشاور سے منشیات فروشی کا دھندہ چلاتا ہے اور مختلف بینک اکاؤنٹ حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے اُسے پیسے بھیجے جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائد آباد، شاہ فیصل، ناظم آباد، کٹی پہاڑی اور اتحاد ٹاؤن میں منشیات سپلائی کرتے ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان رینجرز (سندھ) کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر