Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیر اعظم کی جانب سے گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیر اعظم کی جانب سے گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مطالبات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔

میر عبد القدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ گوادر تحریک کے مطالبات انسانی حقوق کے تحفظ پر مبنی ہیں، گوادر تحریک کے مطالبات پہلے ہی سے موجودہ حکومت کی پالیسی میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی پالیسی اور گوادر تحریک کے مطالبات کے تحت بیشتر اقدامات پر عمل درآمد کر رہی ہے، صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آنے والے مطالبات پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ صوبائی محکمے غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنا رہے ہیں، غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے، سرحدی تجارت کا آغاز اور ٹوکن سسٹم کو ختم کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں، محکمہ پی ایچ ای کو گوادر شہر میں پانی کے مسائل کے فوری حل کے لئے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے، گوادر اولڈ ٹاؤن کی ترقی کی منصوبہ بندی اور فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بجلی سمیت بعض دیگر مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے، وزیراعظم کی مطالبات کے حوالے سے یقین دہانی سے وفاق سے متعلق مطالبات بھی حل ہوں گے، متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے غیر قانونی ٹرالنگ کے سدباب  کے لئے مزید مربوط و موثر اقدامات کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سرحدی تجارت کے فروغ اور بارڈر مارکیٹوں کے منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنائیں گی، گوادر تحریک کے مطالبات پر پیش رفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے انتہائی جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر