پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو ہر سال بڑے سے بڑا بنانا چاہتے ہیں،
لاہور میں پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے معروف سرمایہ کار گروپ عارف حبیب گروپ کے ساتھ 37 کروڑ روپے کی 2 ڈراپن پچز کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔
اس موقع پر رمیز راجا نے کہا کہ ایک ڈراپن پچ لاہور اور دوسری کراچی میں نصب کی جائے گی، اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے تحت 30 ہائی برڈ پچز جلد اسکولوں کو دیں گے۔
رمیز راجا نے کہا کہ مجھے چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے 3 ماہ ہونے والے ہیں، میری توجہ پچز پر ہے، حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز کا معیار غیر معیاری تھا،ہماری پچز ٹھیک ہوں گی تو انٹرنیشنل ٹورز پر ٹیم اچھا کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوتا ہے، پی ایس ایل کو ہر سال بڑے سے بڑا بنانا چاہتے ہیں، پی ایس ایل اس وقت اوپر جائے گا جب پیسہ اور مربوط نظام ہوگا۔
رمیز راجا نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز رز کا رابطہ بہت ضروری ہے، کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے، پاکستان کی کرکٹ کے روشن مستقبل کا تعلق لیڈر شپ سے ہے، پی ایس ایل کے اسپانسرز کا تعاون اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
