Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کے کارکنان کی شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پر آمد

Now Reading:

پیپلز پارٹی کے کارکنان کی شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پر آمد

پیپلز پارٹی کے کارکنان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، سلمان مراد، خالد لطیف صابن والا و دیگر کارکنان نے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

شاہ محمد شاہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کے دوستوں کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں تشریف لائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پیپلز پارٹی کے دوستوں سے ہمیشہ قریبی روابط رہے ہیں۔

ملاقات میں بلدیاتی ایکٹ 2021 سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

سعید غنی نے کہا کہ ہم شاہ محمد شاہ اور تمام رفقاء کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری استدعا پر دعوت دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے حوالے سے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سید منور رضا، ایم این اے خیل داس کوہستانی، چوہدری محمد طارق، ہریش سکیھجا، خواجہ شعیب، فیروز خان، حاجی صالحین، اسلم خٹک، راجہ انصاری، خالد شیخ اور دیگر بھی موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر