Advertisement
Advertisement
Advertisement

ختم نبوت کے مسئلے کو سازش کے تحت ہماری حکومت کے خلاف کھڑا کیا گیا، احسن اقبال

Now Reading:

ختم نبوت کے مسئلے کو سازش کے تحت ہماری حکومت کے خلاف کھڑا کیا گیا، احسن اقبال

نارووال: مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ پچھلے الیکشن کمپین میں پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف مذہب کارڈ استعمال کیا، سازش کے تحت ختم نبوت کے مسئلے کو ہماری حکومت کے خلاف کھڑا کیا گیا۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ میں نے کہا تھا یہ تحریک “ ختم نبوت” نہیں ہے یہ تحریک “ختم حکومت” ہے. وہ جو روش شروع کی گئی اس کا انجام سیالکوٹ میں کیا نکلا ہے۔

نارووال میں اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کو ن لیگ نے ختم کیا، آج ہمیں اس ملک کے اندر لوگوں کو جوڑنا ہے، 2018 میں دھاندلی کے ساتھ ن لیگ کی حکومت کو ختم کیا گیا، دھاندلی سازش تھی سی پیک کے منصوبے کو ختم کرنے کی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج سوا تین سال ہو گئے ہیں کہتا ہے میں این آر او نہیں دوں گا، تم سے این آر او کوئی نہیں مانگ رہا، تم سے غریب آدمی سستی بجلی روزگار ، جینے کا حق مانگ رہا ہے، عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، مہنگائی جہاں مرضی چلی جائے  کہتا ہے کہ میں این آر او نہیں  دوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹا کیس بنایا کہ نارووال میں سپورٹس سٹی سٹیڈیم کے منصوبے کیوں بنائے، عمران خان کے انتقام میں سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا، عدالت کے سامنے کوئی ثبوت نہ رکھ سکے عدالت نے ہمیں عزت کے ساتھ ضمانت دی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جو ہم کام کر گئے تھے اس میں ایک اینٹ کا اضافہ نہیں کر سکے ہیں، اس نالائق حکومت کو ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے، اپنی کوئی کارگردگی نہیں مسلم لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہا ہے، دوسروں پر تنقید کرتا ہے آج تک فارن فنڈنگ کیس کا حساب نہیں دیا، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے درجنوں اکاونٹ چوری کئے اس کا حساب نہیں  دیا، بیرون ملک سے جو تحفے ملے لوگ پوچھ رہے ہیں ان کا حساب دو کہتا ہے میں نے حساب نہیں دینا، دوسروں  سے رسیدیں مانگتا ہے آج اپنے تحفوں کی رسیدیں دینے کو تیار نہیں، اگلے الیکشن میں ان کا حال ق لیگ جیسا ہوگا جیسے 2008 میں اُن کا ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر