
بھارت سے تعلق رکھنے والی ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کی خوبصورت ہرناز سندھو مقابلے میں شریک 76 حسیناؤں پر بازی لیتے ہوئے مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔
ہرناز سندھو، مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی وہ تیسری لڑکی ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
خیال رہے کہ بھارت کو مس یونیورس کا خطاب 21 سال کے بعد ہرناز سندھو کی صورت میں ملا ہے جبکہ اس فہرست میں سب سے پہلا نام ششمیتا سین اور دوسرا نام لارا دتا کا تھا۔
بھارتی اداکار ششمیتا سین نے سال 1994 میں مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا تھا جبکہ اداکارہ لارا دتا نے یہ خطاب 2000 میں حاصل کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ہرناز سندھو:
مس یونیورس 2021 کا خطاب حاصل کرنے والی ہرناز سندھو کا تعلق چندی گڑھ سے ہے جو کہ پیشے سے ایک ماڈل ہیں۔
ان کی عمر 21 سال ہے اور انہوں نے رواں سال مس دیوا مس یونیورس 2021 کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News