Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا شمیم کا اصل بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول

Now Reading:

رانا شمیم کا اصل بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول
rana shamim

توہینِ عدالت کیس سے متعلق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا اصل بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ڈی ایچ ایل کا کورئیر لندن سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا، رجسٹرار ہائی کورٹ نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی۔

رانا شمیم کے بیان حلفی کو سربمہر لفافے میں آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے گا، آئندہ پیر کو دوران سماعت رانا شمیم کے بیان حلفی کے لفافے کو کھولا جائے گا۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ لفافے پر confidential کے علاوہ لکھا ہے کہ صرف چیف جسٹس کھول سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر رانا شمیم کو اصل بیانِ حلفی پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آج انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف الزامات پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی تھی۔

عدالت نے رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کی فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 دسمبر تک مؤخر کردی ہے۔

خیال رہے کہ 15 نومبر 2021 کو انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم نے ایک مصدقہ حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو ہدایت دی تھی کہ سال 2018 کے انتخابات سے قبل کسی قیمت پر نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت پر رہائی نہیں ہونی چاہیے۔’

تاہم، ثاقب نثار نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے رپورٹ کو ’خود ساختہ کہانی‘ قرار دیا تھا۔

اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے الزامات منظرِ عام پر آنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذکورہ صحافی ، اخبار کے ایڈیٹر انچیف ، ایڈیٹر اور رانا شمیم کو توہینِ عدالت آرڈیننس کے تحت نوٹس جاری کر کے 16 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ رانا شمیم کا نام پروونشل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کر چکی ہے، جس کے تحت ان پر 30 روز کی سفری پابندی عائد کی گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر